ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیس کی سڑکیں جنونی ٹرک ڈرائیور نے فرانسیسیوں کے خون سے رنگیں کر دیں

نیس کی سڑکیں جنونی ٹرک ڈرائیور نے فرانسیسیوں کے خون سے رنگیں کر دیں

Fri, 15 Jul 2016 15:23:35  SO Admin   S.O. News Service

قومی دن پر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے 84افراد لقمہ اجل بن گئے
پیرس15؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانس کیساحلی شہرنیس میں ایک شخص نیٹرک ہجوم سیٹکرا دیا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک سے کچل کر 84افراد ہلاک اور 150سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔فرانس کے قومی دن کا جشن منانے کے لیے لوگ بڑی تعدادمیں جمع تھے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آتش بازی کے مظاہرے کے اختتام کے دوران پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک سے کچلنے والے شخص نے فائرنگ بھی کی جسے پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔مقامی علاقے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں کیونکہ حملہ ہوا ہے۔کچھ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ٹرک کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔نیس کے میئر کرسچن سٹراسی نے کہا ٹرک ڈرائیور نے بظاہر درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔صدارتی آفس کے مطابق واقعے کے بعد صدر فرانسوا اولاند جنوبی شہرایوگنان سے پیرس پہنچ رہے ہیں۔ صدر اولاند کرائسس سیل میں واقعے سیمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔واضح رہے کہ ا س سال جنوری میں پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے، فرانسیسی صدرنے 26جولائی کو ایمرجنسی اٹھانے کااعلان کیا تھا۔ادھر وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کو نیس واقعے پربریفنگ دی گئی۔ صدر براک اوباما کو نیشنل سیکورٹی ٹیم بدلتی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔


Share: